کھوری بٹہ پورہ دمحال ہانجی پورہ کولگام کے لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور کولگام اہرہ بل مرکزی سڑک کو گنٹھوں تک بند رکھا۔ لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام لگایا کہ ہاکواس کھوری بٹہ پورہ واٹر سپلائز اسکیم جس پر کروڑوں کی رقم خرچ ہوچکی ہے، اس اسکیم کو صحیح طرح سے نہیں چلایا جارہا ہے۔
کولگام: عوام کا محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج - Kulgam protest
جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں کھوری بٹہ پورہ دمحال ہانجی پورہ کے لوگوں نے محکمہ جل شکتی پی ایچ ای کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران کولگام اہرہ بل مین روڈ گھنٹوں تک بند رہی۔
کولگام: عوام کا محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہمیں اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے کہ وہ دوسرے گاؤں کو بھی پینے کا صاف پانی مہیا کریں، لیکن ہمیں بھی اس اسکیم کا پانی دیا جائے کیونکہ اس اسکیم کا نام ہی کھوری بٹہ پورہ کے لیے ہے۔ اس وقت کی سرکار نے اصل میں کھوری بٹہ پورہ کے لیے ہی اس اسکیم کو منظور کیا تھا۔ لیکن آج ہم لوگوں سے ہی دھوکا کیا جارہا ہے ہم انصاف چاہتے ہیں۔