اردو

urdu

ETV Bharat / state

'انتظامیہ توجہ دے تو اہربل واٹر فال اہم سیاحتی مرکز بن سکتا ہے' - اہربل محکمہ سیاحت

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے باشندوں کا کہنا ہے کہ محکمہ سیاحت اہربل کے آبشار کی جانب توجہ نہیں دے رہا ہے۔

aharbal waterfall
aharbal waterfall

By

Published : Mar 12, 2021, 7:17 PM IST

کولگام کے لوگوں نے کہا کہ اہربل واٹرفال کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح یہاں آئیں اور لوگوں کو روزگار ملے۔

محکمہ سیاحت اہربل کے آبشار کی جانب توجہ نہیں دے رہا

لوگوں نے کہا کہ اہربل محکمہ سیاحت کے نظروں سے اوجھل ہوچکا ہے اور اس کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اہربل کو بھی جموں و کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات کے طرح فروغ دیا جائے تاکہ یہاں ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کے سیاح بھی آئیں اور مقامی لوگوں کو روزگار حاصل ہو۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ نام کیلئے تو اہربل ڈیولپمنٹ اتھارٹی تشکیل دی گئی ہے لیکن عملی طور سیاحت کے فروغ کیلئے درکار بنیادی ڈھانچہ استوار نہیں ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ کولگام ہیڈ کوارٹر سے 35 کلومیٹر دوری پر واقع اہربل واٹرفال قدرتی حسن سے مالامال ہے۔ اہربل آبشار کے کنارے بیٹھ کر کوئی بھی انسان غم دوران بھول کر قدرت کی کرشمہ سازی میں کھو جاتا ہے لیکن اس عظیم شاہکار کو عام لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہی رکھا جارہا ہے کیونکہ انتظامیہ یہاں سیاحوں کیلئے درکار سہولیات قائم کرنے میں حد درجہ دلچسپی نہیں دکھارہی ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details