ضلع کولگام کے نوپورہ، آکھرن، قاضی گنڈ میں اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میں ایک لاش بر آمد کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے مٹن، اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ ویرو سنگھ ولد کرنیل سنگھ کی لاش سروس اسٹیشن کے نزدیک پر اسرار حالت میں پائی گئی، جس کے بعد مقامی باشندوں نے فوری طور پولیس کو مطلع کیا۔