کولگام:جنوبی ضلع کولگام کے مشی پورہ گاؤں میں 14 جون کو عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا تھا، لیکن بعد میں اندھرے کے سبب تصادم کو اگلے روز تک بند کیا تھا۔ 15جون کی صبح عسکریت پسندں اور فورسز کے مابین تصادم شروع ہوا لیکن اس بار عسکریت پسند ابتدائی فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ Kulgam Encounter Concluded
سکیورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن میں سرعت لائی جس کے بعد 16 جون کو سکیورٹی فروسز نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا۔ سکیورٹی فورسز کو اندیشہ تھا کہ اس علاقہ میں اور بھی عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں جس کے بعد تب سے لگاتار سرچ آپریشن جاری تھا۔ وہیں آج سکیورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز کولگام کے مشی پورہ کجر علاقے میں آپریشن کو پانچ روز کے بعد ختم کرنے کا اعلان کیا۔