اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kulgam Govt School Performance کولگام کے سرکاری اسکولوں کے طلبا کا بارہویں جماعت میں شاندار مظاہرہ - ضلع کولگام کے سرکاری اسکول

ضلع کولگام کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات نے بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

کولگام کے سرکاری اسکولوں کے طلبا کا بارہویں جماعت میں شاندار مظاہرہ
کولگام کے سرکاری اسکولوں کے طلبا کا بارہویں جماعت میں شاندار مظاہرہ

By

Published : Jun 19, 2023, 5:07 PM IST

کولگام کے سرکاری اسکولوں کے طلبا کا بارہویں جماعت میں شاندار مظاہرہ

کولگام:جموں و کشمیر کے کولگام میں سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات نے بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں کافی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جانکاری کے مطابق ضلع کے سرکاری ہائیر سکنڈری میں نصف درجن سے زائد ٹاپ پوزیشن ریکارڈ کی گئی ہے، جن میں گورنمنٹ ہائیر سکنڈری اسکول بوگام، رزلو کنڈ دیوسر، یاری پورہ، گرلز ہائیر سکنڈری اسکول کولگام اور دیگر سرکاری اسکول شامل ہیں۔

بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج آنے کے بعد طلباء کے والدین نے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ وہیں محکمہ تعلیم نے نتائج کو خوش آئیند قرار دیا ہے۔ اس موقع پر کامیاب طلبا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی قابل طرین اُساتزہ اور والدین کی دعاؤں اور محنت کی وجہ سے ملی ہے۔ گوریمنٹ اسکول بوگام کے طالب علم دانش کے مطابق انہوں نے کسی بھی نجی کوچنگ سینٹر میں کوئی بھی کلاس نہیں لی، یہاں تک کہ وہ کبھی بھی نجی کوچنگ سینٹر گئے ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ گوریمنٹ اسکولوں میں ریگولر کلاس ایٹنڈ کرتے ہیں تو نتائج اچھے آئیں گے۔ بقول ان کے کہ نجی اداروں سے بہتر تعلیم گوریمنٹ اداروں میں ہوتی ہے لہذا اس میں کوئی فرق نہیں کہ بچہ چاہے سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کرے یا نجی اسکول میں، بچے کا مستقبل بنانے کی ذمہ داری نہ صرف اس کے محنت پر ہوتی ہے بلکہ اولین فرض اسکول اُساتزہ پر بھی عائد ہوتا ہے کہ وہ بچے کو اس طرح کی تعلیم دیں۔

وہیں ایک نجی اسکول کی طالبہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کتنا بھی محنت کر لے لیکن جب تک اس کے استاد اس کو اچھے سے نہیں پڑھائیں گے تب تک کامیابی نہں مل سکتی۔ لہذا اولین فرض یہ بھی ہے کہ بچے کا مستقبل نہ صرف اس کی محنت بلکہ اسکول میں بہتر تعلیم کا ہونا بھی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Class 12 Results Declared بارہویں جماعت کے نتایج کا اعلان ،65 فیصد امیدوار کامیاب

ABOUT THE AUTHOR

...view details