اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: گورنمنٹ اسکول کی عمارت میں آتشزدگی - فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ

یاری پورہ، کولگام میں گورنمنٹ اسکول کی عمارت میں آتشزدگی کے سبب کافی نقصان ہوا ہے۔

کولگام: گورنمنٹ اسکول کی عمارت میں آتشزدگی
کولگام: گورنمنٹ اسکول کی عمارت میں آتشزدگی

By

Published : Mar 18, 2021, 12:28 PM IST

ضلع کولگام کے یاری پورہ میں بدھ کی شام کو ایک گورنمنٹ اسکول کی عمارت میں آگ لگ گئی جس نے آنا فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔

کولگام: گورنمنٹ اسکول کی عمارت میں آتشزدگی

مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ تاہم اس دوران اسکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اسکولی عمارت گزشتہ کئی برسوں سے خالی پڑی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔

اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details