اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام میوہ منڈی کی وسعت سے تاجروں کو فائدہ - Kashmir

جنوبی کشمیر کی کولگام میوہ منڈی میں صرف سیب اور ناشپاتی ہی دیگر ریاستوں میں بر آمد کیے جاتے تھے تاہم اب منڈی میں دیگر میوہ جات اور سبزیوں کی خرید و فروخت بھی کی جاتی ہے۔

کولگام میوہ منڈی میں اب سبزیوں کی بھی خرید و فروخت

By

Published : Jun 8, 2019, 6:35 PM IST

کولگام میوہ منڈی کے صدر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کولگام میں سبزیاں عام طور سے اننت ناگ یا سرینگر سے درآمد کی جاتی تھی تاہم رواں برس کولگام میوہ منڈی کو وسعت دیکر یہاں براہ راست ملک کی دیگر ریاستوں سے سبزیاں اور میوہ جات درآمد کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ریاستوں سے آئی ہوئی گاڑیاں اگر دو دن کے اندر خالی نہ ہوں، مکمل ان لوڈ نہ ہوں، تو ہر گاڑی کو منڈی میں اضافی طور رکنے کے لئے روزآنہ 700روپے کا معاوضہ دیا جاتا ہےجس سے غیر ریاستی ڈرائیور بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔

کولگام میوہ منڈی میں اب سبزیوں کی بھی خرید و فروخت

ان کا مزید کہنا تھا کہ منڈی میں وسعت کے سبب مقامی تاجرین، دکاندار اور آٹو ڈرائیور حضرات کے کاروبار اور آمدنی میں بھی بے حد اضافہ ہوا ہے۔

میوہ منڈی میں کسان مقامی سبزیوں کے ساتھ ساتھ لہسن وغیرہ بھی فروخت کرنے آتے ہیں، جس سے ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details