جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں صدر مقام سے محض نصف کلومیٹر دور آمنو علاقے کی رابطہ سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ گہری گڑھے بنے ہوئے ہیں جن کے باعث عوام کو عبور و مرور میں دقتیں پیش آتی ہیں۔
خستہ حال سڑک کے باعث نہ صرف راہگیروں بلکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ آمنو علاقے کے آس پاس کے سبھی علاقوں میں خستہ حال سڑک کی مرمت کی گئی تاہم انکے مطابق صرف انکے علاقے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔