کولگام:جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کشمیری پنڈت کے قتل کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں مظاہرین نے قاتلوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے پاکستان اور عسکریت پسندوں کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ اس احتجاج کی قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کولگام کے ضلع صدر زبیر احمد نے کی۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی ایجنسیوں کو اس طرح کی ہلاکتوں میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کی کھلی چھوٹ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خونریزی کی پالیسی کو برداشت نہیں کریں گے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تمام ملک دشمن قوتوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ زبیر نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت عسکریت پسندوں کے تئیں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنا رہی ہے اور فورسز نے شدت پسندوں کو کچل دیا ہے اور وہ ایسا کرتے رہیں گے۔
BJP protest in kulgam کشمیری پنڈت کے قتل کے خلاف کولگام میں بی جے پی کا احتجاج
بھارتیہ جنتا پارٹی کولگام کی جانب سے کشمیری پنڈت کے قتل کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز پلوامہ ضلع کے اچھن علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک کشمیری پنڈت سنجے شرما کو گولی مار دیا۔ گولی لگنے کے فوراً بعد پنڈت کو نزدیکی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ وہیں آج کشمیری پنڈت سنجے شرما کی آخری رسومات پلوامہ کے اچھن علاقے میں ادا کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : Last Rites of Pulwama Kashmiri Pandit پلوامہ کے مقتول کشمیری پنڈت کی آخری رسومات ادا کی گئیں