اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: مہا شیوراتری کی تیاری کے تعلق سے جائزہ میٹنگ

ڈی سی کولگام شوکت اعجاز بٹ نے آفیسرز کو ہدایت دی کہ مہاشیوراتری کے سلسلے میں کشمیری پنڈتوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔

By

Published : Feb 22, 2021, 5:56 PM IST

مہا شیوراتری کے سلسلے میں اجلاس منعقد
مہا شیوراتری کے سلسلے میں اجلاس منعقد

ضلع کولگام میں مہا شیوراتری کی تیاریوں کے حوالے سے آج منی سکریٹریٹ کولگام میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس دوران ویسو مائیگرنٹ کیمپ میں مقیم کشمیری پنڈتوں کے وفد اور متعلقہ آفیسرز نے شرکت کی۔

ڈی سی کولگام شوکت اعجاز بٹ نے آفیسرز کو ہدایت دی کہ مہاشیوراتری کے سلسلے میں کشمیری پنڈتوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس کے علاوہ تین مارچ کو کیمپ میں مختلف محکموں کے اسٹال لگائے جائیں گے تاکہ یہ تہوار احسن طریقے سے منعقد ہو۔

اجلاس کے دوران آفیسرز کو ویسو مائیگرنٹ کالونی میں تہوار کے دن پانی اور بجلی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے
تقریباً ایک برس بعد کشمیر میں ریل خدمات بحال

مہاشیوراتری کے روز ہندو مذہب سے جڑے لوگ بھگوان شیو کی پوجا کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس روز رات کو شیو اور پاروتی کی شادی ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details