اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام میں دم گھٹنے سے 5 مویشی ہلاک - گئو خانہ میں رکھی گئی آگ

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں دم گھٹنے کے سبب پانچ مویشی ہلاک ہو گئے۔

کولگام میں دم گھٹنے سے 5 مویشی ہلاک
کولگام میں دم گھٹنے سے 5 مویشی ہلاک

By

Published : Feb 16, 2021, 12:30 PM IST

ضلع کولگام کے بنہ بھٹ، لامڑ علاقے میں ادریس احمد گورسی ولد میر جی گورسی نے گئو خانہ میں رات کو آگ جلا کر رکھی تھی۔ اور صبح انہوں نے گئو خانے میں موجود سبھی مویشیوں کو مردہ پایا۔

ہلاک ہونے والے جانوروں میں 2 بھینسیں، 2 گاے اور ایک بچھڑا شامل ہے۔

واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی محکمہ انیمل ہسبنڈری عملہ نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔

عملہ کا کہنا ہے کہ مویشیوں کی موت کی وجہ زہریلا دھواں ہے جو گئو خانہ میں رکھی گئی آگ کے سبب پیدا ہو جس کے سبب مویشی دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details