کولگام:جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پولیس نے حزب المجاہدین کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعوی کیا ہے۔کولگام پولیس کے مطابق 2مارچ 2022 کو کولہ پورہ میں عسکریت پسندوں نے ایک پنچ محمد یعقوب ڈار کو ہلاک کیا تھا۔ اس معاملے میں تفتش کے دوران پولیس نے ایک عسکری ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے گرفتاریاں عمل میں لائی ہے۔ گرفتار افراد سے ہتھیار و گولہ بارود ضبط بھی کیا گیا ہے۔Hizb module busted in Kulgam
ایس ایس پی کولگام ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ عسکری ماڈیول پاکستان ہنڈلر پر کام کر رہا تھا۔انہوں نے کہا پاکستان کے اشاروں پر حزب المجاہدین کے ضلع کمانڈر فاروق احمد بٹ نے تین افراد کو ضلع میں پنچوں کی ہلاکت کا کام دیا ہے تاکہ ضلع میں امن وامان کی صورتحال کو نقصان پہنچایا جائے۔