کولگام: کولگام میں دو الگ الگ مقامات پر کھیر بوانی کے میلہ کی وجہ سے عقیدت مند ناراض ہیں۔ نامساعد حالات کے چلتے آج ماتا تریپور سندری استھاپن دیوسر میں میلہ کھیر بھوانی کا تہوار اور تقریبات منسوخ کی گئیں جب کہ سیکورٹی کے کڑے بندوبست کیے گئے تھے۔ تاہم مندر پر کوئی ہون یا پوجا پاٹ نہیں کی گئی۔ ساتھ ہی میڈیا اور مقامی مسلمانوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی تاہم مقامی کشمیری پنڈتوں اور مسلمانوں نے اس صورتحال کے چلتے کافی مایوسی اور پریشانی کا اظہار کیا۔ Kheer Bhawani Mela Devotees Angry in Kulgam
Kheer Bhawani Mela Devotees Angry in Kulgam:کولگام میں کھیر بھوانی میلہ، عقیدت مند ناراض - کھیر بوانی میلہ، کولگام میں عقیدت مند ناراض
ماتا تریپور سندری استھاپن دیوسر میں میلہ کھیر بھوانی کا تہوار اور تقریبات منسوخ کی گئیں۔ انتطامیہ نے ایسا نامساعد حالات کے سبب کیا۔ جس کی وجہ سے کولگام میں دو الگ الگ مقامات پر کھیر بوانی کے میلہ کی وجہ سے عقیدت مند ناراض دیکھے گئے۔ Kheer Bhawani Mela Devotees Angry in Kulgam
کھیر بھوانی میلہ، کولگام میں عقیدت مند ناراض
کھیر بھوانی میلہ، کولگام میں عقیدت مند ناراض
یہ بھی پڑھیں:
- کولگام میں بھی کھیر بھوانی کا میلہ
- Kheer Bhawani Temple in Kupwara: کپوارہ کے کھیر بھوانی مندر میں خصوصی پوجا
انہوں نے روایتی بھائی چارے کو قائم رکھنے پر زور دیا۔ اُدھر دمحال ہانجی پورہ کے منزگام علاقے میں قائم مندر پر کچھ افراد نے ہی مذہبی ہون کیا اور کشمیر کے امن وشانتی کے لیے دُعا مانگی۔ وہیں کچھ کشمیری پنڈت جو ویسو پنڈت کالونی میں رہائش پذیر ہیں نے کہا کہ ہم بالکل بھی ایسا تہوار نہں مناسکتے۔ کشمیری پنڈتوں کو لانے کے لیے۔ اگرچہ ایس۔ آر۔ ٹی سی کی گاڑیاں بھی رکھی گئی تھی تاہم آخری اطلاع ملنے تک گاڑیاں انتظار کررہی تھی، لیکن ان گاڑیوں سے کوئی سفر نہیں کرسکا۔