اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir’s young innovator : گیارہ سالہ کشمیری تخلیق کار نے بنائی ملٹی ٹاسکنگ مشین - کولگام کا طالب علم ملٹی ٹاسکنگ مشین

کولگام ضلع سے تعلق رکھنے والے گیارہ سالہ مومن اسحاق نے محدود وسائل کے باوجود ایک ملٹی ٹاسکنگ مشین تیار کی ہے۔Kashmir’s young innovator momin ishaq

گیارہ سالہ کشمیری تخلیق کار نے بنائی ملٹی ٹاسکنگ مشین
گیارہ سالہ کشمیری تخلیق کار نے بنائی ملٹی ٹاسکنگ مشین

By

Published : Jul 20, 2023, 4:54 PM IST

گیارہ سالہ کشمیری تخلیق کار نے بنائی ملٹی ٹاسکنگ مشین

کولگام:جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے گیارہ سالہ طالب علم مومن اسحاق تیلی نے کم لاگت پر ایک انکیوبیٹر کے بعد اب ملٹی ٹاسکنگ (4 in one) مشین تیار کرکے اپنی پنہاں اور خدا داد صلاحیتوں سے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ذہانت و الہام کی دولت سے مالامال تیسری جماعت کے طالب علم اپنے خوابوں، خیالات کو عملہ جامہ پہنانے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔

مومن اسحاق کی تازہ تخلیق ایک ملٹی ٹاسکنگ مشین ہے - جو بیک وقت کئی کام انجام دے سکتی ہے۔ اپنی سابق تخلیق - ایک سستے انڈے کے انکیوبیٹر کو ڈیزائن کرنے اور اس کا کامیاب تجربہ کرنے - کے بعد میں مومن نے پذیرائی اور واہ وائی لوٹنے کے بجائے ایک اور آئیڈیا پر کام کرنا شروع کیا۔ مومن کا دعویٰ ہے کہ یہ چھوٹی مشین ایک متوسط حتی کہ ایک غریب کنبے کی متعدد ضرورتوں کو کم خرچہ پر پورا کر سکتی ہے۔ ان کی نئی تخلیق - Four in One Machine - ایک ریفریجریٹر، فریزر اور کولر کے ساتھ ساتھ گرم ہوا بھی فراہم کر سکتی ہے اور ایک کنبے کی متعدد ضرورتوں کو پورا کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:وادی کشمیر کے رنچھوڑ رؤف عالم بٹ کے حیرت انگیز کارنامے

مومن کے والد محمد اسحاق بھی اپنے ہونہار اور خدا داد صلاحیتوں سے مالا مال فرزند کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ مومن کے مطابق والدین کے بعد اب انتظامیہ کی جانب سے پذیرائی حاصل ہونے سے ان کے حوصلہ بلند ہوئے ہیں اور وہ مستقبل میں بھی اپنی تخلیق جاری رکھیں گے۔ ادھر، نوڈل آفیسر نے مومن کو دیگر طالب علموں کے لیے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہمیشہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔ واضح رہے کہ ڈی سی کولگام نے بھی مومن اسحاق کی ستائش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details