کولگام:جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے گورنمنٹ مڈل اسکول، ناگام، میں زیر تعلیم مسلم طلبہ و طالبات کو بھجن کی مشق کرانے کا ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں آفیشلز (اساتذہ، محکمہ تعلیم کے عہدیداران) طلبہ کو کلاس روم میں لاؤڈ اسپیکر پر ’’رگھو پتی راگھو راجا رام۔۔۔‘‘ کی مشق کرا رہے ہیں۔ طلبہ و طالبات کو ’زبردستی‘ بھجن کرانے کی سماجی رابطہ گاہوں پر سخت مذمت کی جا رہی ہے۔ Kashmiri Students sing Hindu hymns viral Video
Kashmiri Minor Students sing Hindu hymns : مسلم اسکولی طلبہ کو ’بھجن کی مشق‘ کرانے کا ویڈیو وائرل
جنوبی کشمیر کے ایک گورنمنٹ اسکول میں زیر تعلیم مسلم طلبہ و طالبات کو بھجن کی مشق کرائے جانے کی مذمت کی جا رہی ہے۔ Kashmiri Minor Students sing Hindu hymns viral Video
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سرپرست اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی ’’طلبہ سے زبردستی بھجن کرانے‘‘ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ’’کشمیریوں کو مزید بے اختیار بنانے کی سازش‘‘ سے تعبیر کیا ہے۔ ایک خبر رساں ادارے کو دئے گئے انٹرویو میں محبوبہ مفتی نے کہا: ’’مذہبی رہناؤں کو جیل میں ڈالنا، جامع مسجد کو بند کرنا اور یہاں کے اسکولی بچوں کو ہندو بھجن گانے کی ہدایت دینا کشمیر میں حکومت ہند کے حقیقی ہندوتوا ایجنڈے کو عیاں کرتے ہیں۔‘‘Mehbooba Mufti on Hindu Hymns Viral Video
وہیں سماجی رابطہ گاہوں پر بھی مسلم بچوں کو ’’بھجن کے لیے مجبور کرنے‘‘ کی سخت الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے اور اسے ’’مداخلت فی الدین‘‘ سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں ابھی تک محکمہ تعلیم، جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے تائیدی، تردیدی یا وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ Mehbooba Mufti on GoI Hindutva Agenda in Kashmir