اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوراتری پر کشمیری پنڈتوں کا احتجاج

سنہ 2018 میں حکومت نے ایک اسکیم متعارف کروائی تھی جس کے تحت شیئرنگ میں کیمپ میں رہنے والے کشمیری پنڈت ملازمین کو گھر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

نوراتری پر کشمیری پندٹوں کا احتجاج
نوراتری پر کشمیری پندٹوں کا احتجاج

By

Published : Oct 17, 2020, 6:47 PM IST

کولگام اور اننت ناگ اضلاع میں کرائے پر رہائش پزیر مائگرینٹ کشمیری پنڈت ملازمین نے آج منی سکریٹریٹ کولگام میں اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کیا۔

نوراتری پر کشمیری پندٹوں کا احتجاج

مائگرینٹ کشمیری پنڈت ملازمین کا کہنا ہے کہ سرکار نے ان کی رہائشی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے جبکہ وہ ایک دہائی سے کرایہ پر رہائش پزیر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ہمیں رہنے کے لیے گھر دیا جائے گا، لیکن برسوں گزر جانے کے باوجود ہم کرائے کے گھر میں رہنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2018 میں حکومت نے ایک اسکیم متعارف کروائی تھی جس کے تحت شیئرنگ میں کیمپ میں رہنے والے لوگوں کو گھر دیا جانا تھا، ان لوگوں کو مل گیا، لیکن ہمیں نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: نابینا افراد کو خودمختار بنانے کے لیے پروگرام


انہوں نے مختلف کالونیوں میں تعمیر ہو رہے رہائشی کوارٹرز کو فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ڈی سی کولگام کو بھی ایک یاداشت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج نوراتری کا دن ہیں اور اس دن پر ہم سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details