کولگام:جموں و کشمیر کے کولگام کے اسپورٹس اسٹیڈیم Sports Stadium Kulgam میں کشمیر پریمیر لیگ کا فائنل میچ Kashmir Premier League Final Match کھیلا گیا۔ یہ کرکٹ ٹورنامنٹ فوج اور محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس کولگام کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ اس سے قبل والی بال اور فٹ بال کے فائنل میچوں کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔
وہیں مقامی نوجوانوان نے فوج کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ انہیں کھیل کود کے لیے پلیٹ فارم بھی مہیا ہوتے ہیں، جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ واضح رہے کہ اس موقع پر فوج کے سیکٹر 2 کمانڈر بریگیڈیئر اے ایس پُندیر، سی او 9 آر آر کرنل نوازش پٹیل، ضلع یوتھ اسپورٹس آفیسر سمیت اعلیٰ افسران اور انتظامیہ کے اہلکار موجود رہے۔ Kashmir Premier League