اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام میں پولیس پارٹی پر حملہ - جنوبی کشمیر

جنوبی کشمیر میں کولگام کے علاقے یاری پورہ میں عسکریت پسندوں نے پولیس کی پارٹی پر حملہ کیا۔

کولگام میں پولیس پارٹی پر حملہ
کولگام میں پولیس پارٹی پر حملہ

By

Published : Jun 4, 2020, 4:48 PM IST

اطلاعات کے مطابق یاری پورہ علاقے کی مارکٹ میں پولیس پارٹی تعینات تھی، اچانک عسکریت پسندوں نے ان پر حملہ کیا۔ جس میں محکمہ صحت کا ایک ملازم زخمی ہو گیا۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کولگام میں پولیس پارٹی پر حملہ

زخمی ملازم کی شناخت امتیاز احمد کے طور پر ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ عسکریت پسندوں نے مین مارکٹ میں مقامی ایس ایچ او کی گاڑی پر حملہ کیا اور فرار ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد فوج اور پولیس کے اہلکار جائے واردات پر پہنچ گئے اور علاقے کو اپنی تحویل میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details