سیکیورٹی فورسز نے جنوبی ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے کو محاصرے لیا ہے اور تلاشی کاروائی شروع کر دی ہے۔
حفاظتی اہلکاروں نے ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے میں سرگرم عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کر دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو کھار دار تاروں سے سیل کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل بھی یاری پورہ سے متصل علاقے یمرچ میں دوران شب سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کا آمنا سامنا ہوا اور کئی گھنٹوں تک طرفین میں گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا تاہم عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
وہیں چند روز قبل فرسل علاقے میں ایک پولیس اہلکار کو مارے جانے کے سلسلے کو لیکر علاقے میں سرچ آپریش میں مزید تیزی لائی گئی۔
خبر لکھے جانے تک یاری پورہ کا محاصرہ جاری فلحال ابھی تک محاصرے میں کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔