جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں زیر تعمیر نئے کورٹ کمپلکس کا ریاستی ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی ماگرے نے دورہ کیا، جہاں انھوں نے انتظامیہ اور تعمیراتی ایجنسیوں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت بھی کی۔
کولگام میں نئے کورٹ کمپلکس کا معائنہ کرنے کے بعد جسٹس علی ماگرے نے تعمیراتی ایجنسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمپلکس میں بالکل نا کے برابر کام ہوا ہے، جو کی کسی کے بھی لیے خوش آئند قد نہیں ہے، انکے ہمراہ جسٹس چٹرجی، ڈی سی کولگام، پرنسپل سیشن جج اور عدلیہ سے وابستہ اہلکار موجود تھے۔