قاضی گنڈ:صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولی منگل کے روز جنوبی کشمیر کے قصبہ قاضی گنڈ کے ووسو پہنچے اور وہاں پر احتجاج پنڈتوں سے بات چیت کی۔Div Com Kashmir Visits Qazigund Pandit Colony
انہوں نے وہاں موجود کشمیری پنڈتوں کو یقین دلایا کہ نوکریوں سے متعلق ان کے تمام معاملات کو ایک ہفتے کے اندر اندر حل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مطالبوں کو بھی اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔اس موقع پر کشمیر پنڈتوں نے موصوف صوبائی کمشنر کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔Pandit Protest In Kashmir
احتجاج کرنے والے بعض احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ’ہمیں جموں واپس بھیجو‘ کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔پولی نے احتجاجیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی نوکریوں، پوسٹنگ کی جگہ، ترقیوں وغیرہ سے متعلق تمام معاملات کو ایک ہفتے کے اندر اندر حل کیا جائے گا‘۔