متل ہامہ کولگام کے عبدالرشید ریشی نام کے شخص کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے مکان میں رکھے لاکھوں کے سامان جل کر خاک ہوگئے۔
کولگام: بھیانک آتشزدگی میں مکان خاکستر - جموں و کشمیر نیوز
جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں بھیانک آگ لگنے کی وجہ سے ایک مکان جل کر خاکستر ہو گیا۔
آتشزدگی میں مکان خاکستر
مقامی لوگوں کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا۔
آگ کے بلند شعلوں کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا لیکن فائر بریگیڈ عملہ کی بروقت کارروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔