اردو

urdu

ETV Bharat / state

قاضی گنڈ: محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کا احتجاج - قاضی گنڈ

جنوبی ضلع کولگام کے قاضی گنڈ قصبہ میں محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔

محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کا احتجاج
محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

By

Published : Jul 11, 2020, 4:49 PM IST

تفصیلات کے مطابق قاضی گنڈ علاقہ میں محکمہ جل شکتی کے آئی ٹی آئی تربیت یافتہ ملازمین نے خدمات کی مستقلی اور دیگر مانگوں کو لے کر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ایس آرا و 64 کوعملی جامہ پہنانے کا مطالبہ کیا۔

محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

جل شکتی دفتر کے باہر احتجاج کر رہے محکمہ کے آئی ٹی آئی تربیت یافتہ ملازمین نے ہاتھوں میں بینر اٹھارکھے تھے جن پر’گورنر صاحب، انصاف کرو'، 'ایس آر او 64 لاگوکرو'، 'ہم کیا چاہتے انصاف' نعرے درج تھے۔ اس دوران مظاہرین نے حکومت پر ان کی خدمات کی مستقلی کے سلسلے میں غیر سنجیدگی برتنے اور گزشتہ کئی مہینوں کی واجب الادا تنخواہیں ریلیئز نہ کرنے کاالزام عائدکیا۔

عارضی ملازمین نے حکومت اور محکمہ جل شکتی کے اعلیٰ حکام کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کی مانگوں کو فوری طور پر پورا کرنے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details