اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: فائرنگ میں بی جے پی سے وابستہ پنچ زخمی - وان پورہ

پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

J&K: BJP's panch fired upon, injured in Kulgam
J&K: BJP's panch fired upon, injured in Kulgam

By

Published : Aug 4, 2020, 10:24 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے بتایا کہ منگل کی شام جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک پنچ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد زخمی ہوگیا۔

ایک سینئر پولیس عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا "کولگام کے گاؤں آکھرن کے پنچ عارف احمد کو آج شام مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔"

اس افسر نے مزید کہا "عارف کو گلے میں گولی لگی ہے اور اسے علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت تشویشناک ہے۔"

کولگام: فائرنگ میں بی جے پی سے وابستہ پنچ زخمی

پولیس کے مطابق زخمی پنچ بی جے پی سے وابستہ ہے۔

ادھر پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

کولگام: فائرنگ میں بی جے پی سے وابستہ پنچ زخمی

یہ واقعہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے وان پورہ میں ہوئے حملہ کے بعد پیش آیا۔ اُس حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details