اردو

urdu

ETV Bharat / state

NC Office Kulgam کولگام میں نیشنل کانفرنس کے آفس کا افتتاح - تقریب کے دوران پارٹی آفس کا افتتاح

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں نیشنل کانفرنس نے ایک تقریب کے دوران پارٹی آفس کا افتتاح کیا۔National Conference Inaugurates Party office

کولگام میں نیشنل کانفرنس نے کیا آفس کا افتتاح
کولگام میں نیشنل کانفرنس نے کیا آفس کا افتتاح

By

Published : May 19, 2023, 5:32 PM IST

کولگام میں نیشنل کانفرنس نے کیا آفس کا افتتاح

کولگام (جموں و کشمیر) :’’نیشنل کانفرنس (این سی) ہر موڑ پر عوامی بہبود کے لیے کام کرتی رہے گی، منشیات کے خلاف جلد ہی بڑے پیمانے پر مہم شروع کی جائے گی۔‘‘ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ، عمران نبی ڈار، نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں نیشنل کانفرنس کے نئے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ قبل ازیں این سی کی جانب سے مین ٹاؤن کولگام میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی آفس کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں پارٹی کے ترجماں اعلیٰ سمیت دیگر کارکنان و لیڈران نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے بعد نیشنل کانفرنس کے ترجمان، عمران ڈار، نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’عوام کے ساتھ آسان روابط کو برقرار رکھنے کی غرض سے کولگام کے مین ٹاؤن میں پارٹی آفس کا افتتاح کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان و ورکران سمیت سبھی باشندوں کو این سی قیادت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں آسانی کی غرض سے آفس کا افتتاح کیا گیا۔ ڈار نے دعویٰ کیا کہ نیشنل کانفرنس خطہ کی قدیم ترین پارٹی ہے جو عوامی بہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں ہیں اور عوامی مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے ہمیشہ جد و جہد جاری رکھی جائے گی۔

دریں اثناء، ریاست کرناٹک میں منعقد ہوئے حالیہ انتخابات کا تذکرہ کرتے ہوئے ڈار نے کہا: ’’کرناٹک کے لوگوں نے ایک مثال قائم کی اور ووٹ کے ذریعے انہوں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندو مسلم ووٹ بینک پر سیاست کرنے والی جماعت کو شکست فاش دی۔‘‘ پارٹی آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کئی کارکنان نے این سی میں شمولیت اختیار کر لی۔

مزید پڑھیں:NC on Assembly Election Delay in JK جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں تاخیر کرنا سمجھ سے بالاتر

ABOUT THE AUTHOR

...view details