کولگام:گزشتہ شام کولگام کے کاکرن پمبی میں نامعلوم مسلح افراد نے ستیش کمار سنگھ نام کے شخص پر نزدیک سے فائرنگ کی۔ اس حملے میں ستیش کے سر میں گولی لگی جس کی وجہ سے وہ بُری طرح زخمی ہوگئے تھے۔ ستیش سنگھ کو زخمی حالت میں کولگام ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، سر پر گولی لگنے کی وجہ سے اسے تشویشناک حالت میں اِسکمز ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا لیکن دوران علاج اس کی موت Civilian Succumbed in Kulgam Firing ہوگئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ ستیش کمار سنگھ پیشے سے ڈرائیور تھا۔ آج جب ان کی لاش ان کے آبائی علاقے پہنچ گئی تو یہاں صف ماتم بچھ گیا۔ ان کی آخری رسومات کے لیے مقامی مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مقامی لوگوں نے اس واقعہ کو افسوس ناک قرار دیا اور اس حملے میں ملوثین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ Last Rites of Kashmiri Rajput