جموں و کشمیر انتظامیہ نے وادی کے متعدد علاقوں میں کووڈ-19 وبا کے پیش نظر پابندیاں عائد کردی ہیں، لیکن ضلع کولگام میں سماجی دوری کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔
میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہی سے کورونا میں اضافے کا خدشہ سڑکوں پر لوگوں کی آمد و رفت، ضلع میں نجی گاڑیوں کی رش، اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے پہلے تمام کاروباری اداروں کو مرحلے وار طریقوں سے دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:
تاہم مقامی ذرائع کے مطابق 'میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کی ملی بھگت سے بازاروں میں خوانچہ فروشوں اور دُکانداروں سے موٹی رقم لی جاتی ہے جس کی وجہ سے دُکانداروں کے علاوہ خوانچہ والے بھی کھلے عام سڑکوں پر بھیڑ جمع کرتے ہیں۔ جس سے کورنا کے خدشات مزید بڑھ رہے ہیں۔