کولگام:جموں و کشمیر کے کولگام میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ ایگریکلچر کی طرف سے آج منی سکریٹریٹ میں کسان بیداری کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں کسانوں کو ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام Holistic Agriculture Development program کے حوالے سے جانکاری دی گئی۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ وہ مرکزی و ریاستی حکومت کی معالی معاونت والی اسکیموں سے کیسے فائیدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
منی سکریٹریٹ میں کسان بیداری کانفرنس میں ڈائریکٹر فشریز کشمیر محمد فاروق سمیت ڈی سی کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین اور HADP کے نوڈل ضلع آفیسر شوکت احمد راتھر کے علاوہ متعلقہ محکموں اور مختلف بنکوں کے آفیسران موجود رہے۔ اس دوران سبھی افسران نے کسانوں کو جانکاری دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فیشریز نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ میں اب مزید معاونت والی اسکمیوں کا آغاز ہوا ہے۔