مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں' جل جیون مشن'کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا، ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ نے آج منی سیکریٹریٹ کولگام میں افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت میں جل جیون مشن کے نفاذ کا جائزہ لیا۔
اس میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، سپرنٹنڈنٹ انجینئر ہائیڈرولک سرکل اننت ناگ اور کولگام اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر ڈویلپمنٹ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ، چیف ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر، ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای ڈویژن کولگام، قاضی گنڈ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
سپرنٹنڈنٹ انجینئر نے اس اجلاس میں ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کشمنر کو اب تک مشن کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔