جنوبی کشمیر کے کولگام قصبے کے مین ٹاون ہواند چولگام میں آج مقامی لوگوں نے بجلی محکمہ کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے اور دمحال ہانجی پورہ روڈ پر دھرنا دیا اور کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی آمد رفت بند کر دی۔
لوگوں نے بجلی محکمہ کے خلاف سخت احتجاج کیا احتجاجوں نے الظام عائد کیا کہ علاقے میں بجلی کا ٹرانسفارمر عرصے دراز سے خراب پڑا ہے اور محکمہ ٹس سے مس نہں ہو رہا ہے۔ احتجاجوں کے مطابق ان کے بچوں کے امتحان آن لاین چل رہے ہیں جس کے لیے بجلی ضروی ہے۔
احتجاجوں کے مطابق علاقے میں بجلی ٹرانسفارمر بار بار خراب ہوتا ہے اور متعدد بار انہوں نے محکمہ کو اس کے بارے میں آگاہ کیا کہ وہ ٹرانسفارمر کی مرمت جلد از جلد کریں۔
احتجاجوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ رمضان کے مہنے میں قصبے کی بجلی سپلائی کو یقینی بنائیں اور صارفین کو بغیر کسی خلل کے بجلی فراہم کریں۔
وضح رہے کہ احتجاجوں نے ماہ رمضان کو مدنظر رکھ کر خود ہی احتجاج ختم کیا۔