جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے چھچھی مولہ دمحال ہانجی پورہ میں ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اغوا اور جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مزکورہ علاقہ کی رہنے والی ایک لڑکی کو پہلے اغوا کیا گیا اور بعد میں مبینہ طور پر اسکو جنسی زیاتی کا نشانہ بنایا۔
لڑکی کے گھر والوں کے مطابق متاثرہ لڑکی کو مقامی سیب کے باغ میں بلایا گیا جہاں پر ملزم ہلال احمد ڈار ساکنہ چھچھی مولہ، عامر فاروق اور نظیر احمد ساکنہ گاندونی دمحال ہانجی پورہ نے مبینہ طور پر لڑکی کو جنسی زیادتی کا شکار بنایا۔
دمحال ہانجی پورہ میں مبینہ جنسی زیادتی کا معاملہ مقامی لوگوں نے واقعہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور ملوثین کو سزا دینی کی مانگ کی۔
ادھر پولیس نے معاملہ درج کیا ہے اور ملوث اساتذہ کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ جبکہ محکمہ تعلیم نے فوری طور حرکت میں آکر تینوں اساتذہ کو معطل کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔ زونل ایجوکیشن افسر ڈی ایچ پورہ نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں تینوں اساتزہ کو معطل کیا گیا ہے۔ اور مزید تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
ادھر بلاک میڈیکل آفیسر دمحال ہانجی پورہ ڈاکٹر شگفتہ نے معاملے کی منابست سے کہا کہ ضروری طبی ٹیسٹ عمل میں لائے گیے ہیں اور رپورٹ مجسٹریت کو دی گئی ہے۔