اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pandit Employees Transfer List Goes Viral: 'کشمیری پنڈتوں کا ٹرانسفر آرڈر وائرل ہونا افسوس کن' - محکمہ تعلیم میں کام کر رہے کشمیری پنڈتوں کے تبادلوں کے احکامات

محکمہ تعلیم میں کام کر رہے کشمیری پنڈتوں کے تبادلے کے احکامات سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کو ’’افسوسناک اور سکیورٹی تھریٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے سابق راجیہ سبھا ممبر نذیر احمد لاوے نے معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا۔ Nazir Lawai on Pandit Employees Transfer List

By

Published : Jun 4, 2022, 9:23 PM IST

سابق راجیہ سبھا ممبر اور جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے سینئر لیڈر نذیر احمد لاوے نے محکمہ تعلیم میں کام کر رہے کشمیری پنڈتوں کے تبادلوں کے احکامات سوشل میڈیا پر شیئر ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کی شدید نکتہ چینی کی۔ Pandit Employees Transfer List Goes Viral سابق راجیہ سبھا ممبر نے تبادلوں کے احکامات وائرل ہونے کو سکیورٹی کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس سے اقلیتی طبقے خصوصاً کشمیری پنڈتوں کو مزید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔‘‘

’کشمیری پنڈتوں کا ٹرانسفر آرڈر وائرل ہونا افسوس کن‘

گزشتہ ماہ پی ایم پیکیج ملازم راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد وادی کشمیر کے مختلف مقامات میں کام کر رہے کشمیری پنڈتوں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے انہیں وادی سے باہر ری لوکیٹ کرنے کی مانگ کی تھی۔ انتظامیہ ان کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں معقول سکیورٹی اور مرضی کے مقامات پر تعینات کیے جانے کی یقین دہانی کی تھی۔ انتظامیہ کے احکامات کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے ایک سو سے زیادہ کشمیری پنڈتوں کے تبادلے کے احکامات صادر کیے تھے۔

محکمہ تعلیم میں کام کر رہے کشمیری پنڈتوں کے تبادلے کے احکامات سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کو ’’افسوسناک اور سکیورٹی تھرٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے سابق راجیہ سبھا ممبر نے اس معاملے میں انکوائری کا مطالبہ کیا۔ Former Rajya Sabha Member Nazir Lawai on Pandit Employees Transfer List وہیں اس ضمن میں جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے انتظامیہ سے غیر تسلیم شدہ نیوز پورٹلز کے خلاف مناسب کارروائی کیے جانے کے بھی احکامات صادر کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:Mushrooming of News Portals in J&K: غیر قانونی نیوز پورٹلز کے خلاف کارروائی کی ہدایت

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details