اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق راجیہ سبھا ممبر نے بی جے پی لیڈر کی ہلاکت کی مذمت کی

گزشتہ روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے بی جے پی لیڈر غلام رسول اور ان کی اہلیہ کو ضلع اننت ناگ میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

سابق راجیہ سبھا ممبر نے بی جے پی لیڈر کی ہلاکت کی مذمت کی
سابق راجیہ سبھا ممبر نے بی جے پی لیڈر کی ہلاکت کی مذمت کی

By

Published : Aug 10, 2021, 11:10 AM IST

سابق راجیہ سبھا ممبر اور پیپلز کانفرنس لیڈر نذیر احمد لاوے نے کانسٹبل نثار احمد اور بی جے پی لیڈر غلام رسول ڈار اور ان کی اہلیہ کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز اور کشمیر کش اقدام قرار دیا۔

سابق راجیہ سبھا ممبر نے بی جے پی لیڈر کی ہلاکت کی مذمت کی

سابق راجیہ سبھا ممبر نے آکورہ اننت ناگ میں کانسٹیبل شہید نثار احمد کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا، وہیں اس دوران انہوں نے ضلع اننت ناگ میں مقیم ضلع کولگام کے رہنے والے بی جے پی لیڈر غلام رسول ڈار اور ان کی اہلیہ پر عسکریت پسندوں کے حملے کی بھی مذمت کی۔

پیر کی سہ پہر نامعلوم بندوق برداروں نے ضلع کولگام کے رہنے والے بی جے پی کے سرپنچ اور اس کی اہلیہ پر فائرنگ کی جس دوران دونوں میاں بیوی ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں: عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے بی جے پی سرپنچ اور ان کی اہلیہ ہلاک

قابل ذکر ہے کہ سابق راجیہ سبھا ممبر نذیر احمد لاوے نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے کنارہ کرکے سجاد غنی لون کی سربراہی والی مین اسٹریم سیاسی جماعت پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details