اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام کے جنگل میں آگ پر قابو پایا گیا - جموں و کشمیر نیوز

ڈی ایف او کولگام سعید وسیم نے بتایا کہ کمپارٹمنٹ نمبر 27 این میں آگ پر صبح تین بجے قابو پایا گیا اور آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

forest fire controlled in Kulgam
کولگام کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پایا گیا

By

Published : Jun 26, 2020, 12:34 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں گزشتہ شام بانی مولہ کے جنگل میں آتشزدگی پر قابو پایا گیا ہے۔

ڈی ایف او کولگام سعید وسیم نے بتایا کہ کمپارٹمنٹ نمبر 27 این میں آگ پر صبح تین بجے قابو پایا گیا اور آگ لگنے کی وجہ کا پتا لگایا جارہا ہے۔

کولگام کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پایا گیا

انہوں نے کہا کہ جنگلات کی ایک خصوصی ٹیم نے رات بھر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور آج صبح آگ پر قابو پایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آگ سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہں ہوا ہے۔ جنگل پہرے دار ایپ کے ذریعے آگ کی خبر موصول ہوئی کہ گزشتہ شام ساڑے سات بجے کے قریب جنگل میں مختلف مقامات پر آگ نمودار ہوئی۔ محکمہ نے فوراً کاروائی کر کے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا آگ لگانے کی وجوہات کا پتا لگانے کے لئے ایک کیمٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details