اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن - جنوبی کشمیر کے کولگام

جنوبی کشمیر کے کولگام میں سکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پرسرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

کولگام کے مختلف مقامات پر سریچ آپریشن
کولگام کے مختلف مقامات پر سریچ آپریشن

By

Published : Jul 25, 2020, 10:00 AM IST

کولگام ضلع کے نہامہ، آڈپورہ اور خوخرہامہ علاقوں میں صبح سے ہی محاصرہ شروع کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق، جنوبی کشمیر کے مختلف مقامات پر ان دنوں محاصروں میں مزید تیزی لائی گئی ہے جن میں کولگام سرفہرست ہے جہاں ہر دن مختلف مقامات کا محاصرہ کیا جاتا ہے اور تلاشی کاروائی کی جاتی ہے۔

آج بھی سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ علاقے نہامہ، آڈپورہ اور خوخرہامہ میں کئی عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں جن کو تلاش کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی گئی۔

فورسز نے پورے علاقے کو اپنی تحویل میں لیا اور چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کی تلاشی شروع کردی۔ ابھی تک تینوں علاقوں میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہوا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details