اردو

urdu

ETV Bharat / state

دائمی امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر: محبوبہ مفتی - فوج

سابق ریاستی وزیر اعلیٰ و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ’’مسئلہ کشمیر سیاسی مسئلہ ہے جسے فوجی طاقت سے نہیں مذاکرات سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔‘‘

دیر پا امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر: محبوبہ مفتی

By

Published : Jul 27, 2019, 3:00 PM IST

ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے ضلع کولگام میں پی ڈی پی کارکن کے گھر تعذیت پرسی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

قابل ذکر ہے کہ چند مہینے قبل کولگام کے زنگلپورہ علاقے میں پی ڈی پی کارکن محمد جمال کو نا معلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

دیر پا امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر: محبوبہ مفتی

اس موقعے پر پی ڈی پی صدر کا کہنا تھا کہ ’’ریاست جموں و کشمیر میں حفاظتی اہلکاروں کی مزید کپنیوں کو تعینات کرنا ٹھیک نہیں اس سے عوام میں شکوک و شبہات کے ساتھ خوف بھی طاری ہوا ہے۔‘‘

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے صرف بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے، اور بات چیت پاکستان کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کے ساتھ بھی ناگزیر ہے۔‘‘

محبوبہ کہنا تھا کہ ’’فوجی دبائو کے ذریعے ریاست میں عارضی امن کی امید کی جا سکتی ہے تاہم دیر پا امن کے لئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ضروری ہے۔‘‘

واضح رہے کہ کشمیر میں مزید فوجی کمپنیوں کی تعیناتی کے حوالے سے افواہیں گشت کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details