اردو

urdu

ETV Bharat / state

Female faith Healer Looted : خاتون پر سپرے چھڑک کر لٹیرے زیورات، نقدی اڑا لے گئے - faith Healer Looted in Quazigund

بدرا گنڈ، قاضی گنڈ میں ایک خاتون پر سپرے چھڑک کر لٹیرے اُس کے گھر سے زیورات اور نقدی لوٹنے میں کامیاب Female faith Healer Looted in Quazigund ہو گئے۔

Female faith Healer Looted ـ: خاتون پر سپرے چھڑک کر لٹیرے  زیورات، نقدی اڑا لے گئے
Female faith Healer Looted ـ: خاتون پر سپرے چھڑک کر لٹیرے زیورات، نقدی اڑا لے گئے

By

Published : Feb 21, 2022, 9:57 PM IST

جنوبی کشمیر South Kashmirمیں نقب زنوں کی جانب سے خواتین پر حملوں کے واقعات میں اضافے کے سبب علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کو ضلع کولگام کے بدرا گنڈ، قاضی گنڈ میں 2نامعلوم افراد ایک خاتون کے گھر میں مُرید بن کر داخل ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ راسیہ بانو نامی خاتون پیر کے گھر مریدوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ دو نامعلوم افراد نے راسیہ کے چہرے پر سپرے چھڑک کر اسے نیم بیہوش کر دیا اور اس کے گھر سے زیورات اور نقدی اڑا لئے گئےFemale faith Healer Looted in Quazigund۔

واقعے کے فورا بعد خاتون کے رشتہ دار اور مرید انکے گھر پہنچے اور انہیں نزدیکی اسپتال پہنچایا۔

پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے حملہ آوروں، نقب زنوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ضلع کولگام کے آگرو علاقے میں بھی اس طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا۔

خواتین پر حملوں، چوری کی بڑھتی واردات سے لوگوں بالخصوص خواتین میں خوف ہراس پھیل گیا ہے۔ لوگوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کو جلد سے جلد پکڑ کر انکے خلاف قانونی کارروائی انجام دی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details