اردو

urdu

ETV Bharat / state

Father Son Duo Go missing کولگام سے باپ اور بیٹا لاپتہ، پولیس کی جانب سے تلاش جاری - نامعلوم افراد نے باپ بیٹے کو گھر سے اٹھایا

کولگام کے ترے گام علاقہ میں ہفتے کے روز نامعلوم افراد نے سرکاری ملازم بشیر احمد اور اس کے بیٹے زبیر احمد کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ دریں اثنا پولیس نے باپ اور بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔

father-son-duo-go-missing-from-kulgam-family-seeks-help
کولگام سے باپ بیٹا لاپتہ، دونوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع ، پولیس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2023, 3:58 PM IST

کولگام: جنوبی ضلع کولگام کے ترے گام علاقے میں نامعلوم افراد رہائشی مکان میں گھس کر وہاں سے باپ اور بیٹے کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔اہل خانہ نے بتایا کہ دونوں کا فون سوچ آف آرہا ہے اور پولیس تھانے میں اس حوالے سے گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کولگام کے ترے گام میں ہفتے کے روز نامعلوم افراد نے باپ اور بیٹے کو گھر سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے اور تب سے دونوں کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل رہا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم افراد نے سرکاری ملازم بشیر احمد اور اس کے بیٹے زبیر احمد کو گاڑی میں بٹھا کر وہاں سے نو دو گیارہ ہوئے۔

بشیر احمد کے فرزند میر شاہد بشیر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہفتے کے روز بعد دوپہر نامعلوم افراد رہائشی مکان میں گھس آئے اور بشیر احمد کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد نے بشیر احمد کے ساتھ بات چیت کی اور رہائشی مکان سے باہر لے آئے جس دوران اس کا بیٹا زبیر احمد بھی اپنے والد کو دیکھنے کی خاطر گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رہائشی مکان سے چند میٹر کی دوری پر ایک گاڑی پہلے سے ہی موجود تھی اور بشیر احمد اور نامعلوم افراد کے درمیان گفت وشنید شروع ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں زبیر احمد بھی گاڑی میں چڑھا اور اسی اثنا میں گاڑی وہاں سے چلی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لگا کہ شائد دفتر سے ملازمین ان سے ملنے کی خاطر آئے ہوئے ہیں لیکن جب رات دس بجے تک دونوں کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا اور موبائیل فون بھی سوچ آف آرہے تھے تو پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کی۔اہل خانہ اور وہاں پر موجود لوگوں نے نامعلوم افراد سے اپیل کی ہے کہ باپ اور بیٹے کو فوری طورپر رہا کیا جائے۔

مزید پڑھیں:Army Personal Missing In Kulgam کولگام میں لاپتہ فوجی اہلکار کی تلاش دوسری روز بھی جاری


دریں اثنا پولیس ذرائع نے باپ اور بیٹے کی گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے دونوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے باپ اور بیٹے کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آس پاس علاقوں میں سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی کھنگالا جارہا ہے۔ یہ رپورٹ فائل کرنے تک لاپتہ باپ بیٹے کے بارے میں کو کوئی سراغ نہیں مل پایا ۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details