کولگام کے منی سیکریٹریٹ میں الوداعی تقریب کے دوران سابق ڈی سی کولگام شمیم احمد وانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
نئے ڈی سی کولگام نے عہدہ سنبھالا - کشمیر
ریاست جموں و کشمیر کے انتظامیہ میں حالیہ دنوں میں اعلیٰ افسران کے تبادلے اور پروموشن کیے گئے جس دوران ڈی سی رام بن شوکت اعجاز کو کولگام کا ضلع ترقیاتی کمشنر مقرر کیا گیا۔
نئے ڈی سی کولگام نے عہدہ سنبھالا
تقریب میں ضلع اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اور شمیم احمد وانی کو تحائف سے نوازا گیا جبکہ نئے ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ کا استقبال کیا گیا۔
دریں اثناء شمیم احمد وانی نے الوداعی خطاب میں ضلع کے تمام افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوے انہیں ضلع کولگام کے تعلیمی میدان میں مزید توجہ دینے کی بھی ہدایت دی۔