کولگام:جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کٹرا سو علاقے میں جمعرات کی صبح ایک 19 سالہ نوجوان کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے کٹرا سو علاقے میں ایک نوجوان بدھ کو اپنی گاڑی زیر نمبر JK05D-7923 کو مقامی ندی پر دھونے کے لیے گیا تھا لیکن وہ واپس نہیں لوٹا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ نوجوان کی لاش جمعرات کی صبح ندی کے کنارے پر پائی گئی۔Youth Found Dead In Kulgam
متوفی کی شناخت مرتضیٰ رنگریز ولد شاہین احمد ساکن بونہ گام کولگام کے بطور کی گئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے جائے موقع پر پہنچ کر لاش کو طبی و قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لواحقین سے سپرد کیا ہے۔ اس درمیاں لواحقین کے اہل خانہ نے آج اننت ناگ کولگام روڈ پر دھرنا دے کر اس مبینہ قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا Family Protest Against youth death in Kulgam۔