اردو

urdu

ETV Bharat / state

اہلخانہ نے لاپتہ نوجوان سے گھر واپس آنے کی التجا کی - جموں کشمیر

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں چند روز قبل ایک نوجوان لاپتہ ہو گیا ہے۔ لاپتہ نوجوان کے اہلخانہ نے کیمرے کے سامنے گڑگڑاتے ہوئے اپنے بیٹے سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر واپس لوٹ آئے۔

اہلخانہ کا لاپتہ نوجوان سے گھر واپس آنے کی التجا
اہلخانہ کا لاپتہ نوجوان سے گھر واپس آنے کی التجا

By

Published : Aug 28, 2020, 10:32 PM IST

تفصیلات کے مطابق کولگام کے چوولگام علاقے سے تعلق رکھنے والا عمیس احمد وانی ایک نوجوان 26 اگست سے لاپتہ ہے۔ ان کے اہلخانہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اپنے بیٹے سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر واپس لوٹ آئے۔

اہلخانہ کا لاپتہ نوجوان سے گھر واپس آنے کی التجا

ویڈیو میں لاپتہ نوجوان کی بہن سمیرہ کیمرہ کے سامنے روتے ہوئے اپنے بھائی سے اپیل کر رہی ہے کہ گھر واپس لوٹ آئے۔ سمیرہ نے کہا کہ عمیس احمد وانی 26 اگست کو لاپتہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 'ہم تب سے انہیں تلاش کر رہے ہیں، لیکن اب تک ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہلاک شدہ عسکریت پسند پنچ کے اغوا اور قتل میں ملوث تھے'

اہل خانہ نے جنوبی کشمیر کے پولیس اسٹیشن کولگام میں گمشدہ شخص کی رپورٹ بھی درج کروائی ہے۔

اہلخانہ نے فون نمبرات جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کسی کو ان کے بیٹے کے بارے میں جانکاری ہے تو ان نمبرات 7780947926، 9419005583 پر رابطہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details