ضلع کولگام میں جمعرات کی دوپہر فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ضلع کے چانسر علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد چانسر علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔
تلاشی کارروائی کے دوران چھپے عسکریت پسندوں نے حفاظتی اہلکاروں پر گولیاں برسائیں جس کے جواب میں اہلکار بھی مورچہ زن ہو گئے اور طرفین میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا۔