اطلاعات کے مطابق علاقے میں جاری تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔
کولگام تصادم میں عسکریت پسند ہلاک ایس ایس پی کولگام گوریندر پال سنگھ نے بتایا کہ ہلاک شدہ عسکریت پسند کی شناخت نہیں ہو پائی ہے، تاہم ابھی چھڑپ جارہی ہے۔
ادھر تصادم کے مقام پر مقامی نوجوان بھی گھروں سے نکل آئے اور سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا۔ تاہم فورسز نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پیلٹ کا استعمال کیا۔ علاقے میں حالات کشیدہ بنے ہوہے ہیں۔
فورسز اور نوجوانوں کے مابین جھڑپ میں کئی نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
بتا دیں کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے لکڑی پوہ نہامہ کو محاصرے میں لیا تھا اور تلاشی کارروائی شروع کر دی۔ عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر گولیاں چلائیں، جس کے بعد طرفین تصادم شروع ہوا۔
تصادم شروع ہوتے ہی ضلع میں انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔