اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kulgam Encounter: کولگام میں انکاؤنٹرختم، تین عسکریت پسند ہلاک - داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے چمر علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا جس میں تین عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

Encounter in Kulgam
کولگام میں انکاؤنٹر

By

Published : Jun 30, 2021, 3:01 PM IST

Updated : Jun 30, 2021, 9:41 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے چمر علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ موقع سے ایک اے کے 47 برامد ہوئی ہے۔

ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت ذاکر نائک چیمبر کوگام، وسیم بنگرو ریڈوانی کولگام، شہنواز بشیر لون شوپیاں کے طور پر ہوئی۔

کولگام میں انکاؤنٹر

پولیس افسر نے نمائدے کو فون پر بتایا کہ جھڑپ میں تین عسکریت پسند مارے گے۔ انہوں نے کہا کہ ذاکر احمد نائک نے گزشتہ دنوں ہی عسکریت تنظیم میں شمولیت اختیار کی، جبکہ وسیم بنگرو نے کچھ دن قبل ہی عسکریت صفوں میں شمولیت اخیتار کی تھی۔ شہنواز احمد نے بھی چند مہینے قبل ہی عسکریت تنظم میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ملیٹینٹ حزب المجاہدین سے وابسط تھے اور جھڑپ میں اے کے 47 ایک پستول اور گولیاں ان کی تحویل سے ضبط کی گئی ہیں۔

کولگام میں انکاؤنٹر

بتایا جاتا ہے کہ ایک مقامی عسکریت پسند اُزیر احمد ساکن مرہامہ کولگام نے خود سُپردگی کی ہے۔ علاقے میں مزید سکورٹی فورسز کو بُلایا گیا اور سارے علاقے کو اپنی تحویل میں لیا گیا۔

پیر پنچال پہاڑی کے دامن تلے چمبر گاؤں اور اس سے متصل علاقے میں انٹرنیٹ سہولیات کو وقتی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ فی الحال انکاؤنٹر ختم ہو گیا ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس سے قبل پولیس، فوج کی 09 آر آر اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع پر کورڈن اور سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

کشمیر زون پولیس نے بتایا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ اس کے بعد جوابی فائرنگ سے انکاؤنٹر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام میں منشیات مہم جاری دو گرفتار

علاقے کے سبھی داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے تھے۔ کسی کو بھی آنے جانے کی آنے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ علاقے کے اہم چوک چوراہوں پر سکیورٹی فورسیز کے ناکے بٹھا دیے گئے تھے۔

Last Updated : Jun 30, 2021, 9:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details