تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کورل منزگام علاقے میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیاں تصادم میں دو عسکریت پسندوں کے ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
کشمیر پولیس زون کے افشیل ٹویٹر کے مطابق کولگام انکاؤنٹر میں ایک پاکستانی عسکریت پسند عرف چیچا اور ایک ہائبرڈ عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ آئی جی پی کے مطابق تصادم میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
قبل ازیں سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکی کارروائی شروع کی۔ Encounter In Kulgam