جموں و کشمیر کے کولگام ضلع کے اوکے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی۔ Encounter in Kulgam۔
کولگام کے اوکے علاقے میں آج صبح سیکورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اس دوران عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو کہ ابھی بھی جاری ہے ۔