جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے چک صمد دمحال ہانجی پورہ میں آج صبح عسکریت پسند اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس تصادم میں فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز کو آج صبح علاقے میں عسکریت پسند کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد کولگام پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے علاقے کا محاصرہ کیا۔ محاصرے کے دوران یہاں چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی، سرچ آپریشن جاری ہے۔ فورسز نے پورے علاقے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ Encounter in Kulgam
Encounter in Kulgam: کولگام تصادم میں فوج کے دو اہلکار زخمی
کولگام میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ اس تصادم میں فوج کے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ Two army personnel injured in Kulgam Encounter
یہ بھی پڑھیں: Encounter Starts in Bijbehara:بجبہاڑہ میں ہوئے تصادم میں ایک عسکریت پسند کی موت
وہیں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے سرہامہ سری گفوارہ علاقے میں سکیورٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک عسکریت پسند کی موت ہوگئی ہے، اطلاعات کے مطابق پولیس اور فوج کی 3 آر آر کی مشترکہ ٹیم نے سرہامہ سری گفوارہ نامی علاقہ کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کردی۔ اننت ناگ کے کچھ حصوں میں احتیاطاً انٹرنیٹ خدمات کو بند کر دیا گیا ہے۔ Encounter in Bijbehara