کولگام پولیس نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران تین عسکریت پسند مخالف آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پانچ مطلوب ترین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ ریڈونی کولگام میں آج کے آپریشن کو لے کر فورسز کو کامیابی نہیں ملی۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس دوران فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو کہ کچھ دیر جاری رہا۔