کولگام (جموں و کشمیر) :جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں معمر شہری کی موت واقع ہو گئی۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ 70سالہ ایک معمر شہری، جس کی شناخت لعل الدین خان ولد جمہ خان ساکنہ ریاسی کے طور پر ہوئی ہے، کی اُس وقت موقع واقع ہو گئی جب ضلع کے دمحال ہانجی پورہ علاقے میں ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر ماری۔ ٹکر کے نتیجے میں معمر شہری شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ضلع اسپتال کولگام پہنچایا گیا۔
کولگام اسپتال میں لعل الدین کا ابتدائی علاج و معالجہ کیا گیا جس کے بعد اسے نازک حالت میں سرینگر کے شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (SKIMS) صورہ منتقل کیا گیا۔ صورہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی معمر شہری کی موت واقع ہو گئی۔ سکمز اسپتال کے معالجین کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی زخمی شہری کی موت واقع ہو گئی تھی۔