اردو

urdu

ETV Bharat / state

قاضی گنڈ سڑک حادثہ میں بزرگ شہری کی موت - ای ٹی وی بھارت

خون میں لت پت بزرگ شہری کو ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔

قاضی گنڈ سڑک حادثہ میں بزرگ شہری کی موت
قاضی گنڈ سڑک حادثہ میں بزرگ شہری کی موت

By

Published : Feb 16, 2021, 10:25 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقہ میں تیز رفتار گاڑی نے بزرگ شہری کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا۔ ژیمولہ قاضی گنڈ میں تیز رفتار تویرا گاڑی زیر نمبر JK06 - 4406 نے راہ چلتے ستر سالہ بزرگ شہری محمد یوسف کوکا ولد عبدالصمد کوکا ساکنہ ڈلوچھ گاگذ گنڈ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ خون میں لت پت بزرگ شہری کو ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔

پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور سجاد احمد ملک ولد غلام نبی ملک ساکنہ ناگم بانہال کو گرفتار کر کے معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر 29/2021 US 279 304 IPC کے تحت درج کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details